اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سید الشہداء امام حسین (ع) کے ایام عزا میں، حاج حبیب اللہ لک زائی کی شہادت کے چہلم کی مناسبت سے شائع ہونے والی کتاب "حبیب دلھا" ( دلوں کے محبوب) کی شہر مقدس قم میں رونمائی کی جائے گی۔بریگیڈیئر جنرل شہید لک زائی کی سوانح حیات پر مشتمل یہ کتاب رضا لک زائی کی زحمات کا نتیجہ ہے جسے ثقافتی اور ہنری مرکز "عرشیان کویر تاسوکی" کے تعاون سے چھپوایا گیا ہے۔ اس کتا ب میں تین فصلیں، 11 گفتاریں اور دو ضمیمہ جات موجود ہیں پہلی فصل میں شہید کی زندگی کے آخری لمحات، آٹو گرافس اور خود شہید کے تحریر کردہ آثار کو قلمبند کیا گیا ہے۔ اس کے بعد والی فصلیں سردار شہید لک زائی کی شہادت کے بعد ملک کی مختلف مذہبی، سیاسی اور عسکری شخصیات کی طرف سے موصول ہونے والے تعزیتی پیغامات اور تقریرات پر مشتمل ہیں۔اس کتاب کے دلچسپ ترین صفحات وہ ہیں جن کے اندر شہید کے انٹرویوز، ان کے نوشتہ جات اوران کے دوستوں، قریبی رشتہ داروں اور ان کے ساتھ کام کرنے والوں کی شہید کی ثمر بخش زندگی کے متعلق یادوں کو لکھا گیا ہے۔ کتاب کے آخری 8 صفحات میں سردار شہید لک زائی کی جوانی سے شہادت تک کی تصویروں کو چھپوایا گیا ہے۔ 368 صفحات پر مشتمل انتشارات موسسہ فرھنگی ہنری ابنا ء الرسول تہران سے چھپنے والی یہ کتاب عنقریب شہر مقدس قم میں" سپاہ علی ابن ا بی طالب (ع) "سے ملحق مرکز"تعالی معنوی کوثر" کے سربراہ کے ہاتھوں رونمائی کی جائے گیرونمائی کی مراسم قم شہر کے اندر واقع عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے لائبریری ھال میں منعقد کی جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110